پٹنہ،10دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا) گزشتہ رات ایک نامعلوم بدمعاش نے شہر کے موریا لوک کمپلیکس میں سینٹرل بینک کے اے ٹی ایم پر دھاوا بول دیا،وہاں پرتعینات سیکورٹی گارڈ نے بدمعاش کو چیلنج کیا تو اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا،اس کے بعد بدمعاش نے اے ٹی ایم کولوٹااورموقع سے فرار ہو گیا۔گارڈ کے قتل سے علاقے کے لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے گارڈ کی لاش کو سڑک پررکھ کرمظاہرہ شروع کر دیا۔اس کے سبب وہاں جام لگ گیا۔اس دوران کچھ مشتعل لوگوں نے آتش زنی کی کوشش بھی کی لیکن پولیس نے حالات کو سنبھال لیا۔پولیس نے بڑی مشکل سے گارڈ کی لاش کو قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوایا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔